• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ، قافلہ چکوٹھی روانہ

کوٹلی، راولا کوٹ، باغ (نمائندگان جنگ، نامہ نگار) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول کی جانب پر امن فریڈم مارچ کیلئے سینکڑوں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا قافلہ آبشار چوک سے چکوٹھی مظفر آباد کی طرف روانہ ہو گیا۔

باغ، کوٹلی، بھمبر، میر پور، چکسواری، ڈڈیال، کھوئی رٹہ ،چڑھوئی، نکیال، سرساوہ، پنجیڑہ سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے بھی چل پڑے، کوٹلی کی فضا آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

قافلے میں لبریشن فرنٹ کے کارکنان سمیت کئی کئی سال بھارتی جیلیں کاٹنے والے سہیل کٹاریہ، راجہ فاروق، ساجد بخاری بھی شامل تھے۔

اسیرانِ وطن ایک بار پھر خونی لکیر روندنے اپنے بچوں کے ہمراہ جب آبشار چوک پہنچے تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

تازہ ترین