• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کی تحصیل رستم کےمڈل گرلزاسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم

مردان،پشاور(نمائندہ جنگ مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے چینہ کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول یونین کونسل پلوڈھیری کی طالبات میں برقعے تقسیم کئے گئے ۔

یونین کونسل پلوڈھیری کے ضلعی کونسلر مظفر شاہ کی جانب سے ایک لاکھ کا فنڈ فراہم کرنے کے بعد گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چینہ تحصيل رستم کے طالبات کے لئے اسپیشل برقعے بنائے گئے ہیں مجموعی طور پر سکول کے 69 طالبات میں برقعے تقسیم کے گئے فی برقعہ پر ایک ہزار روپے لاگت آئی ہے۔

برقعے یونین کونسل پلوڈھیری کے سابق ضلعی کونسلر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مظفرشاہ کی جانب سے تقسیم کئےگئے ہیں۔

رابطہ کر نے پرسابق ڈسٹر کٹ ممبر مظفر شاہ کا کہنا تھا کہ یو نین کونسل پلوڈھیری کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے مفت یونیفارم اور دیگر ضروریات کے لئے فنڈ منظور کئے گئے تھے جس پر جی ایم ایس چینہ کی تمام طالبات کے لئے برقعے خر یدے کیونکہ برقعہ ہماری علاقے کی روایات ھے اور علاقے کے بچیاں زیادہ تر برقع پہنتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مورخہ 16 ستمبر2019 کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فی میل) پشاورمس سمینہ غنی کے دستخط سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی جانب سے پشاوربھرکے خواتین کے سرکاری سکولوں میں طالبات کوبرقعہ(ابایا)پہننالازمی قراردینے کا ایک اعلامیہ جاری کیا گیاتھاجس پر پرائمری ،مڈل،ہائی اورہائیرسکینڈری سکولوں کی خواتین سربراہان کو نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا تھا تاہم ایک ہی روز بعد صوبائی حکومت نے مذکورہ اعلامیہ واپس لے کر اس حکم نامے کو منسوخ کردیا تھا۔

تازہ ترین