• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں بند صاحبزادی کے موبائل سے اہم معلومات ملی ہیں، شیخ رشید

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ سیل)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 5لوگوں کو این آر او دے دیں تو یہ سب تحریکیں ختم ہوجائیں گی،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔فیصل واوڈا سے پوچھے گئے ایک سوال پر وزیرریلوے شیخ رشید نے فوری طورپر پریس کانفرنس ختم کردی۔ شیخ رشید نے کہاکہ مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا اور نوچ کر کھایا جب کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے، جس دن این آر او ملا یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی، اگر عمران خان پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔
تازہ ترین