• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب اور شاداب کے بیچ ’پھپھو‘ کون؟

معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس اور قومی کرکٹر شاداب خان کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہے ہیں۔

حسن علی اور شاداب خان کی دوستی تو پہلے ہی کرکٹ حلقوں میں مقبول ہے، اور اب ساتھ ہی زینب بھی ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔

زینب نے گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ کے دن اُنہیں مبارکباد دی جس کا جواب شاداب نے ایک سنجیدہ شکریہ سے دیا۔

کرکٹ کمنٹری کرنے والے الن والکنس نے اپنے ٹوئٹ میں شاداب کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ٹوئٹ میں زینب کا ذکر بھی کر ڈالا۔

انہوں نے لکھا کہ ’کیا آپ اب تک زینب سے باتیں کرتے ہیں؟‘

الن کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زینب نے لکھا کہ ’آپ پھپھو بننے سے گریز کریں۔‘

الن کے اس ٹوئٹ کے بعد سے شاداب کے مداح سوال کر رہے ہیں کہ کیا شاداب اور زینب کا کوئی ___ سین چل رہا ہے؟

تازہ ترین