وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی ہے، قوم ان کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھے گی، مولانا کو ناکامی ہوگی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قوم مفاد پرست اور مذہب کا نام استعمال کرنے والوں کو پہچان چکی ہے، سیاسی بونے مولانا کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیر اعظم کا دورہ سی پیک اور دیگر امور پر پیشرفت کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسہ اصلاحات بھی لائی گئی ہیں، معاشی محاذ پر ملک مثبت سمت میں آگے بڑ ھ رہا ہے جبکہ مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔