• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت آرفن کیئر کے تحت مختلف اسکولوں میں عالمی یوم اساتذہ منایا گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت مختلف اسکولوں میں عالمی یوم اساتذہ منایا گیا‘ ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اساتدہ کی اہمیت اجاگر کر نا اور طلبہ میں ان کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔ الخدمت آرفن کیئر پروگرام حیدرآباد کی جانب سے جناح مشن اسکول لطیف آباد میںمنعقدہ تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ دنیا کے سب سے بڑے معلم ہیں اور اساتذہ آپ ﷺ کے جانشین ہیں‘ اساتذہ معلم انسانیت کو اپنا آئیڈیل بنائیں‘ بچوں اور معاشرے کی تربیت میں انبیاءوالا کردار ادا کریں‘ دین اسلا م میں استاد کی بڑی قدر و منزلت ہے‘ اسی طرح ان پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے‘ نبی اکرم کا ارشاد ہے کہ”بے شک مجھے معلم بناکر بھیجا گیا ہے“ یعنی کہ استاد کو نبی اکرم سے نسبت حاصل ہے‘پیشہ معلمی ایک پیغمبر انہ پیشہ ہے‘ دنیا میں جتنے بھی معاشی و معاشرتی انقلاب آئے‘ ان سب کے پیچھے استاد کی سوچ کار فرما تھی‘ یہی وجہ ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی استاد کو ترقی کا زینہ تصور کرتے ہوئے اسے اعلیٰ مقام دیتے ہیں اور استاد کو بعض ممالک میں ججز‘ سیاستدانوں‘ افواج سے بھی بہتر درجہ حاصل ہے،دنیا میں اسلامی معاشرے کی بنیاد نبی ﷺ نے بطور معلم رکھی‘چین‘ جاپان‘ ملائیشیاء سب کی ترقی کے پیچھے بھی استاد ہے‘ استاد تعلیمی نظام کی اساس ہے اور اس کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی سی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اساتذہ کو وہ مقام حاصل نہیں جو اقوام عالم میں دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین