کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت آصف ریکی ہوا جس میں میراج ترین، خوشحال خان کاسی منظور کاکڑ اور عبدالجبار موسیٰ خیل و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں وکلا کیخلاف مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سازش کیخلاف عبدالواحد کاکڑ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے غیر قانونی ایف آئی آر کیخلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیاجائیگا۔