• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت لاہور کیلئے 2 نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت لاہور کے لیے دو نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی اور امجد نذیر چوہدری کو احتساب عدالت کا نیا جج مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امجد نذیر چوہدری عدالت نمبر 5 کے جج ہوں گے جبکہ اسد علی احتساب عدالت کے دوسرے جج کے طور ہر کام کریں گے۔

دونوں ججز کو 10 اکتوبر تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسد علی پنجاب لیبر کورٹ گوجرانوالہ کے پریزائڈنگ آفیسر کے طور ہر کام کر رہے تھے جبکہ امجد نذیر چوہدری فیصل آباد کی بینکنگ کورٹ کے جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین