• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر افضل قادری کی ضمانت میں توسیع ، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب، مؤقف پہ قائم رہتے اور شہادت لیتے، اب معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، صاحب کردار ہونا چاہیے،عدالت عالیہ کے ریمارکس

لاہور ( خبرنگارخصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک کے رہنما پیر افضل قادری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت میں 15اکتوبر تک توسیع کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کو بتایا کہ پیرافضل قادری میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پی آئی سی داخل ہیں۔ عدالت نے پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ میڈیکل بورڈ بتائے کہ ملزم کا جیل میں علاج ہوسکتاہے یا نہیں؟ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب آپ معافی نامے لکھ کر معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔جوموقف لے کر چلے تھے ،اس پہ قائم رہتے اور شہادت لیتے۔

تازہ ترین