• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ماہ کے دوران 181 گھروں میں ڈکیتی،17شہری قتل،96 زخمی ہوئے

کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں اس دوران مزاحمت 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی سرفہرست دکھایا گیا ہے،اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ 36 وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع شرقی 35 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین