لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر دنیا بے حس اور حکمران بے بس ہوچکے ہیں ۔حکومت مدرسہ اصلاحات کے نام پرمغربی ایجنڈامسلط کرناچاہتی ہے، اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر کو 10 دن گزر گئے مگر دنیا ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ 64 دن سے کشمیر میں زندگی مفلوج ہے ، 80 لاکھ کشمیری محصور اور محبوس ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے نان ایشوز کو ایشو بنارہی ہے ۔