• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو سدرن پنجاب کیخلاف ایک اننگز،129رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے عامر یامین کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سندھ کو ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کیے۔ بلاول بھٹی اور عامر یامین نے دوسری اننگز میں بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے عامریامین اور کپتان شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت 546 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔319 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سنٹر ل پنجاب کی ٹیمکھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 129 رنز ہی بناسکی۔ میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے سنچری اسکور کی تھی۔کے آرایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں ناردرن اور بلوچستان کامیچ بھی ڈرا ہوگیا۔ 299 رنز کے تعاقب میں بلوچستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اوپنر عمران بٹ نے 179 گیندوں پر 59 رنز سے میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اختتامی لمحات میںیاسر شاہ نے 14 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ ناردرن کے نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 450 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم301 رنز بنا سکی تھی۔

تازہ ترین