• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل اور احمد شہزاد کا انٹرنیشنل کیریئر تاریک نظر آنے لگا

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ میں کوئی حتمی بات کرنا مشکلبلکہ ناممکن ہے لیکن اب یہ بات یقینی دکھائی دیتی ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل بدھ کو سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل نہیں کھیلیں گے،ان کا انٹر نیشنل کرکٹ میں مستقبل تابناک دکھائی نہیں دیتا۔29 سالہ عمر اکمل کو کم بیک کرایا گیا لیکن وہ دونوں اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ احمد شہزاد نےچار اور 13 رنز بنائے۔27سالہ احمد پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بناچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور ساتھی سلیکٹرز آئندہ ہفتے فیصل آباد میں ہونے والے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کئی کھلاڑیوں کی کارکر دگی کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے تیسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کھیلیں گے۔

تازہ ترین