• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے کی رخصت میں مزید ایک ہفتے توسیع ، آج آفس آنا تھا

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے اپنی رخصت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے، ان کو 15یوم کی رخصت کے بعد آج 9؍ اکتوبر آفس جوائن کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو 30ستمبر کو وڈیو اسکینڈل کیس میں ہر صورت پیش ہونا تھا کیونکہ اس سے پہلے دو پیشیوں پر وہ حاضر نہیں ہوئے تھے جس پر معزز جج طاہر محمودخان نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا کہ ڈی جی ہر صورت 30ستمبر کو عدالت میں حاضر ہوں مگر ڈی جی اس تاریخ سے پہلے ہی 15یوم کی رخصت پر چلے گئے اور 9اکتوبر کو واپس آفس جوائن کرنا تھا۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے تصدیق کی کہ اُنہوں نے رخصت میں مزید ایک ہفتے توسیع کرلی ہے اور وہ بیرون ملک ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اگلے ہفتے آفس جوائن کریں گے۔

تازہ ترین