• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرتا کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ سامنے آگئی

نمرتا کی موت کیسے ہوئی؟رپورٹ سامنے آگئی
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں نمرتا نے خودکشی کی۔

آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی موت کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی۔

نمرتا چندانی کی ہلاکت کے معاملے میں لیاقت یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز جامشورو نے میڈیکل طالبہ کی ہسٹوپیتھالوجی ایگزامنیشن رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نمرتا چندانی کی موت بظاہر دم گھٹنے یا آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، اس کے دل، گردوں، پھیپھڑوں اور جگر میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی نہیں پائی گئی۔

لیاقت یونیورسٹی ہیلتھ سائنسزجامشورو کی 26 ستمبر کو مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق زہر دینے یا غیر طبعی موت کی صورت میں جسم کے اعضاء میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

نمرتا کی ہسٹوپیتھالوجی ایگزامنیشن رپورٹ لاڑکانہ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق رپورٹ میں نمرتا کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں کہ نمرتا نے خودکشی کی ہے، تحقیقات میں طالبہ کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تازہ ترین