• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی کانسٹیبل کا قتل، 3 چیچن خواتین کے خلاف مقدمہ درج

بلوچستان کے علاقے گڈانی کی سینٹرل جیل میں خاتون پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ 3 چیچن خواتین کے خلاف درج کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو گڈانی کی سینٹرل جیل میں ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں گڈانی پولیس نے بتایا کہ مذکوہ لیڈی کانسٹیبل کو سینٹرل جیل میں قید غیر ملکی خواتین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلے میں رسی ڈال کر انہیں قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی۔

واقعے کے ایک روز بعد پولیس نے 3 چیچن خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا جن کی شناخت زینب، عائشہ اور خدیجہ کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کو ان کے مقامی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ادھر وزارت داخلہ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔

لیڈی کانسٹیبل کو قتل کرنے والی ان غیر ملکی خواتین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ خواتین کو گڈانی جیل میں ہونے والے واقعے سے قبل ہی ملک بدر کیا جانا تھا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کو ان خواتین کی زبان سمجھ میں نہ آنے کی وجہ سے تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین