• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان نے مایوس کن کارکر دگی کا مظاہرہ کیا، سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا کہنا ہے کہ اوپر تلے وکٹیں گنوانے کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے تینوں شعبوں میں مایوس کن کارکر دگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا جیت کی مستحق ہے۔ بدھ کی شب پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری سیریز خراب کھیلی۔ تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے خاص طور پر فیلڈنگ میں ۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ کےبعد مجھے چوتھے نمبر پر کھیلنے کے لئے آنا پڑا۔

پاکستان نے مایوس کن کارکر دگی کا مظاہرہ کیا، سرفراز احمد


سری لنکا کے کپتان داشون شاناکا نے کہا کہ اس گرائونڈ پر ہم1996کا ورلڈ کپ جیتا تھا اب نوجوان کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا اور ایک دوسرے کے لئے کھیلے۔واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی بار ٹی20 سیریز تین صفر سے جیتی ہے۔

تازہ ترین