• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور مولانا فضل الرحمان (ڈمیز) کی تاریخی ملاقات ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) عمران خان اور مولانا فضل الرحمان (ڈمیز) کی تاریخی ملاقات جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران آج کا اور میں مستقبل کا وزیراعظم ہوں۔ پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا جائے گا کہ کپتان اور مولانا کی ملاقات میں کیا طے پایا؟۔ اس کے علاوہ جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”ڈینگی کا ڈنک نکلا نہیں سموگ سے اندھیرا چھانے لگا اور سرکاری لنگر خانے پر تھائی فوڈ اور شوارمے کی ڈیمانڈ “شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں را11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین