• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں امریکی بمباری سے 30افغان شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

کراچی (نیوزڈیسک ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مئی میں امریکی بمباری سے 30افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں مبینہ طور پر منشیات تیار کرنے والی تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں میں30 سے زائد عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں اقوام متحدہ نے ان فضائی حملوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (UNAMA) کی وسیع بنیادوں پر ہونے والی تحقیقات کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ مئی میں افغانستان کے مغربی صوبوں فرح اور نمروز میں ہوئیں جہاں امریکی افواج نے 60 سے زائد مقامات پر بم گرائے۔امریکہ نے ان تنصیبات کو منشیات تیار کرنے والی فیکٹریاں قرار دیا ہے۔ عہدیداروں نے ان حملوں میں 30ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صوبہ فرح میں کم سے کم چار مزید افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین