ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے کیونکہ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔
ماہِ رمضان میں اگر ذیابیطس کے مریض میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال کر لیں تو گلوکوز لیول حد سے بڑھ سکتا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتے ہوئے شوگر فری پکوان بھی بنائے جا سکتے ہیں، اس طرح ذیابیطس کے مریض ماہِ رمضان میں ڈاکٹر کی ہدایت کےمطابق عمل کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس لیے ذیل میں چند شوگر فری پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں:
مکھن (100 گرام)، براؤن شوگر (110 گرام)، انڈہ (1 عدد)، دودھ (2 کھانے کے چمچ)، نمک (1چوتھائی چائے کا چمچ)، میٹھا سوڈا (آدھا چائے کا چمچ)، بُھنے ہوئے چنے (150 گرام)، میدہ (150 گرام)، مونگ پھلی (150 گرام)
اوون کو 170 ڈگری پر گرم کر لیں، اب ایک پیالے میں مکھن اور براؤن شوگر کو اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں انڈہ، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کر لیں اور پھر اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بنا کر بیک کریں۔
10 سے 12 منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی، پھر انہیں ٹھنڈا کر کے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں اورضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔
سوئیٹنر (2 کپ)، انڈے (3 عدد)، سیلف ریزنگ فلار (3 کپ)، اورنج جوس (ایک چوتھائی کپ)، تیل (ڈیڑھ کپ)، دارچینی (1 کھانے کا چمچ)، ونیلا ایسنس(1 کھانے کا چمچ)، کٹے ہوئے اخروٹ (ایک کپ)، سوکھا کھوپرا (ایک کپ)، باریک کٹے ہوئے سیب (3 کپ)، آئسنگ شوگر (تھوڑی سی)۔
پہلے اوون کو 235 ڈگری پر گرم کریں اور ایک ٹیوب پین پر گریس لگا لیں۔
اب ایک بڑے پیالے میں سوئیٹنر، انڈے، سیلف ریزنگ فلار، اورنج جوس، ڈیڑھ کپ تیل، دار چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹ لیں۔
آمیزہ جب فلفی ہو جائے تو کٹے ہوئے اخروٹ، سوکھا کھوپرا اور باریک کٹے ہوئے سیب ڈال کر فولڈ کریں۔
اس آمیزے کو گریس کیے پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 90 منٹ بیک کریں، آخر میں اس پر تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔