• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اب 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، فضل الرحمٰن، یہ خودکشی ہوگی، وزیرداخلہ

اب 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، فضل الرحمٰن


اسلام آباد، لاہور، پشاور (مانیٹرگ سیل، خبر ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پروگرام میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آزادی مارچ کے قافلے 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت پہنچیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آزاد مارچ کے قافلے کو جہاں روکا جائے گا وہیں دھرنا ہوگا۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ دھرنا خود کشی ہے جو فضل الرحمن نہیں کرینگے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا کہنا ہے کہ فضل ا لرحمن بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں، احتجاج کرنا مولانا کا حق ہے لیکن ان کا وقت ٹھیک نہیں ہے،مولانا ہوش کے ناخن لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف 27 کی بجائے 31 اکتوبر اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ 

27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

ادھر جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ18 سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے، تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔

تازہ ترین