• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 66 واں دن، طلبا کا اسکول جانے سے انکار

کراچی (نیوزڈیسک ) مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو 66 روز مکمل ہوگئےاور کاروبار زندگی تاحال معطل ہے،طلبا نے بھی اسکولوں میں جانے سے انکار کردیا ہے۔والدین بھی بچوں کو اسکول بھیجنے میں خوف کا شکار ہیں۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن سے معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ،علاوہ ازیں کشمیریوں پر ظلم و جبر کیخلاف 132 المنائی،ٹیچرز اور کئی مختلف ٹیکنالوجی اداروں کے طلبا نے مودی حکومت کو خط لکھا ہے،خط میں لکھا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری دو ماہ سے لاک ڈائون کا شکار ہیں،ساتھ ہی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 66 واں دن


تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو 66 روز مکمل ہوگئے اور کاروبار زندگی تاحال معطل ہے۔ 

اخروٹ کے کاشتکار پھل وقت پر منڈیوں میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گئے،بھارتی مظالم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا، گھروں میں محصور کشمیری قابض فوج کی بربریت کا شکار ہے۔

تازہ ترین