• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خوف ہوتا ہےکہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق

‎لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں۔ 9 ویں برسی پر شمائلہ فاروق کے پولیس کو دیئے گئے بیان کی کاپی جیو نے حاصل کرلی ہے، جس میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی فوائد کیلئے استعمال کیا۔ شمائلہ فاروق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد کے حوالے سے کبھی سنجیدہ نہیں رہی۔ میرا استحصال کیا گیا۔ عمران فاروق کے قتل کے بعد ابتدا میں ایم کیو ایم کی قیادت نے میری کچھ امداد ضرور کی تھی لیکن مجھے جب یہ احساس ہوا کہ قیادت میری مدد میں سنجیدہ نہیں تو میں نے بھی لاتعلقی اختیار کرلی۔

خوف ہوتا ہےکہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق


اہلیہ عمران فاروق نے بتایا کہ قیادت، عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتے ہیں۔ کینسر کی تشخیص کے بعد قیادت کی طرف سے مدد نہ ملنے پر خود کو لاچار اور تنہا محسوس کیا۔ شمائلہ فاروق نے کہا کہ مجھے خوف محسوس ہوتا ہے کہ کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، عمران فاروق کے قتل کے بعد آج تک خوشی نہیں دیکھی۔ سرکاری بینیفٹ پر گزارہ ہے۔ اچھا گھر لینے کی سکت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‎لندن پولیس نے قتل کے شبہ میں گرفتار محسن علی سید اور کاشف خان کامران کی تصاویر دکھائیں، ان میں سے ایک کو میں نے فوراً شناخت کرلیا تھا، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا۔ شمائلہ فاروق نے بتایا کہ لندن پولیس نے انہیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ان کی جان کو خطرے سے متعلق کوئی خاص اطلاع نہیں۔

تازہ ترین