لیسٹر(پ ر) ایڈورڈ کالج پشاورکو حکومتی تحویل میں لینے کے خلاف لیسٹر برطانیہ میںایک جلاس ہوا جس میںرگبی کے کونسلرڈاکٹر جیمز شیرا ،سابق ممبر نیشنل اسمبلی پاکستان عمانوئیل ظفر،پاسٹرجانسن پال،پی پی سی یوکے، کے صدرشفیق الزمان،علیم سردار،رفعت ذمرد،بلقیس ڈین، بدر زمان مسز عالم،پروفیسرجوشوا لہرو،سرفرازتبسم نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ برطانیہ کی اوورسیز مسیحی کمیونٹی سراپائے احتجاج ہے، ایڈورڈ کالج پشاور مسیحی کمیونٹی کا ایک نمایاں ادارہ ہے جس کی بنیادیں اور خدمات ایک صدی پر پھیلی ہیں اسے حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا جس کی مسیحی کمیونٹی مذمت کرتی ہے۔