• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میران شاہ کے کاروباری متاثرین کو عنقریب خوشخبری ملے گی،وزیر قانون

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اورانسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا کہ میرانشاہ کے کاروباری متاثرین کے مسائل حل کرانے میں صوبائی حکومت سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں عنقریب انکو خوشخبری ملے گیان خیالات کا اظہار انہوں نے میران شاہ سے آئے ہوئے کاروباری متاثرین کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ رکن صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر اور سیکرٹری ریلیف عابد مجید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیر قانون نے عمائدین سے کہا کہ صوبے اور ملک کی سالمیت اور امن کے لیے قبائلی عوام نے مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں۔ جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے واضح احکامات ہیں کہ میرانشاہ کے متاثرین کے تمام مسائل خاص کر لینڈ ڈسپیوٹس یا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصانات ہو جلد از جلد حل کیاجائے اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کاروباری متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کیطرف سے کوئی یکطرفہ فیصلہ ان پر لاگو نہیں کیا جائے گا اور ان سے مشاورت لی جائے گی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی عوام کی ترقی میں سنجیدہ ہے ۔ آخر میں وزیر قانون نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ لگا کر حتمی رپورٹ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین