آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ کون؟

 گلوکار علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ اپنی آواز کا جادو  جگائیں گی۔

علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عروج کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ با صلاحیت گلوکارہ کے ساتھ مل کر بلوچی لوک میوزک تیار کر چکے ہیں جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اسٹوڈیو کی پہلی انٹری میں ہی عروج  نے کمال کر دیا۔

علی ظفر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عروج بہت ہونہار گلوکارہ ہیں اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد عروج کے ساتھ ایک گانا ریلیز کریں گے۔

علی ظفر کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق اُن کا عروج کے ساتھ بلوچی گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔

عروج نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ اُن کا علی ظفر کے ساتھ گانا جلد سامنے آئے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ علی ظفر کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے  گزشتہ دنوں علی ظفر نے یونیسیف کے نوعمر چیمپئینز سے ملاقات کی تھی جس میں عروج بھی شامل تھی۔

ملاقات میں عروج نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی فرمائش کی تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور اب وہ ان کے ساتھ جلد ہی گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید