• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات محمد یونس کے وارنٹ جاری

بنگلا دیش کی مقامی عدالت نے ماہرِ معاشیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

بنگلا دیش: نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے وارنٹ جاری


بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی عدالت نے محمد یونس کے خلاف ان کی کمپنی کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نہ آنے پر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

کمپنی کے ملازمین کا عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہنا ہے کہ انہیں یونین بنانے پر ملازمت سے فارغ کیا گیا۔

محمد یونس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سےمحمد یونس نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیئے: بنگلا دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا مارچ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد یونس کی بنگلا دیش واپسی پر اس حوالے سے فوری کوئی قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین