• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے تھامس ڈریو سے برطانوی وزارت خارجہ میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کے مجوزہ دورہ پاکستان و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کرفیو لگا کر 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ سمیت عالمی برادری کو کشمیریوں کو بھارتی ظلم سےنجات دلانا ہوگا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں، ان کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔

تازہ ترین