اسلام آباد(اے این این ) اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ برطانیہ میں تین جائیدادوں کےاصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں اور بچے ان کے بے نامی دار ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے حوالے سےاٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں، ان کی سپریم جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں جبکہ بطور اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔