اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر پر رسک لینے کو تیار نہیں تو کوئی مدد کیسے کرے گا،آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو نمائندگی دی جائے ،موجودہ حکومت کے کردار نے کشمیر ایشو پر قومی وحدت کو پارہ پارہ کیا ہے۔وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد کشمیر پر بحث ٹھنڈی پڑ گئی ہے۔اگر انڈین آرمی کا مقبوضہ علاقے میں رہنا جائز ہے تو پاکستانی آرمی کا کیوں نہیں؟۔اگر کشمیر پر جہاد کا اعلان کوئی اور نہیں کر سکتا تو حکومت کیوں نہیں کرتی؟ان خیالات کااظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔