صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے پارکس اینڈ ہورٹی کلچر (پی ایچ اے) پنجاب کی ریفارمز کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پی ایچ اے پنجاب کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ممبر مارکیٹنگ عامر حمید اور نواز رامے شامل تھے۔
کور کمیٹی پنجاب نے اب تک کی جانے والی ریفارمز پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بریفنگ دی۔