• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ڈکیتی کے دوران لڑکا زخمی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی مارا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں دکیتی مزاحمت پر16سالہ لڑکا زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی بھی مارا گیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر2پی ایریا اقصیٰ مسجد کے قریب واقع رحمٰن جنرل اسٹور میں چارمسلح ملزمان آئے اور لوٹ مار کی کوشش کی،اس دوران وہاں موجود لڑکے نے شور مچا دیا جس پر ڈاکؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو کی ایک گولی اسکے اپنے ساتھی کو بھی لگی جسکے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا،واقعہ کے بعد تین ڈاکو فرار ہو گئے،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک ڈکیت اور زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کیا جہاں لڑکے کی شناخت16سالہ ابراہیم اسلم کے نام سے ہوئی جبکہ ڈکیت کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس کے مطابق زخمی لڑکے کو گولی سینے کو چھوتے ہوئے چلی گئی اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے،ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

تازہ ترین