• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس کالونی،مکان میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبہار کے علاقے فردوس کالونی لال مسجد کے قریب مکان نمبر 10/17 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ سے اٹھنے والا دھواں دیکھ کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کی چیخ وپکار کی آوازیں سن کر مین درزازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور آگ کو بجھانے کی کوشیش شروع کر دی اور جھلس جانے والی خاتون 35 سالہ اسماء زوجہ حسن صدیقی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں دوران علاج دم توڑگئی ، ایس ایچ او خواجہ سعید کے مطابق متوفیہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین