• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصور نگر اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹنگ پر بلڈر کے خلاف کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ (او پی پی) نے منصور نگر میں بلڈر ضامن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کام رکوانے کے ساتھ ساتھ جعلی این او سی بلڈنگ پلان جاری کرنے کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا، جبکہ کسی بھی سرکاری ادارے نے تعمیرات اور پراجیکٹ کی اجازت نہیں دی تھی،بلڈر لیزیں جو 2009میں انفرادی طور پر ہوئی تھیں، ان پر چائنا کٹنگ اسٹائل میں 60,60گز کی پلاٹنگ کی جا رہی تھی، او پی پی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں، بصورت دیگر ادارہ ذمے دار نہیں ہوگا، لیزوں کی منسوخی کی بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے،دریں اثناء پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضواں خان کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین