• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز، سرفراز کو کپتان برقرار رکھاجاسکتا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین شکست کے بعد ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں،سرفراز احمد پر سے کپتانی کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے، امکان ہے کہ سرفراز احمد کو بطور کپتان ایک اور موقع دیا جائے گا اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی سیریز کے لئے کپتان برقرار رکھا جائے گا۔جبکہ ٹیسٹ قیادت کیلئے اظہر علی موزوں قرار دیے جارہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اور 8 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ گابا برسبین اور دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی آئندہ ہفتے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا تھا ، پی سی بی کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے بھی کپتان کا تقرر کرنا ہے ۔ سرفراز احمد کو صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ہی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کا نیا کپتان لایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے اظہر علی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ اور کپتان کااعلان 13 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونےو الے ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کیا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین