• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 97 افراد گرفتار

فائل فوٹو: ایرانی میڈیا
فائل فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران میں امریکا و اسرائیل سے مبینہ تعلق پر 97 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 97 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر امریکا اور اسرائیل کیلئے کام کرنے کا الزام ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 13 مبینہ جاسوس بھی شامل ہیں، جنہیں جنوب مشرقی ایران سے حراست میں لیا گیا۔

وزارت کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلانے اور قتل کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سیکیورٹی اداروں نے جنوب مغربی ایران میں عراق کی سرحد کے قریب پانچ مسلح گروہوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی حکام نے شمالی صوبہ البرز میں بھی 41 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام تھا کہ وہ جنگ سے متعلق ویڈیوز ’مخالف‘ یا ’دشمن‘ میڈیا نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید