• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا آزاد جمیل کو لائیو پروگرام میں شادی کی پیشکش، سوشل میڈیا پر ہلچل

مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل— فائل فوٹو
مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل— فائل فوٹو

معروف مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل ان دنوں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔

غیر روایتی کالز اور ناظرین کے عجیب و غریب سوالات کے سبب مذکورہ پروگرام سوشل میڈیا صارفین کی ناصرف توجہ حاصل کر رہا ہے بلکہ شدید تنقید کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تاہم حالیہ پروگرام کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خود مولانا آزاد جمیل ایک سوال کا مرکز بن گئے۔

لائیو پروگرام کے دوران ایک خاتون کالر، جنہوں نے خود کو 35 سالہ بیوہ بتایا، نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مولانا آزاد جمیل کو براہِ راست نکاح کی پیشکش کر دی۔

اس غیر متوقع صورتحال پر پروگرام میں چند لمحوں کی خاموشی چھا گئی۔ بعد ازاں میزبان جویریہ سعود نے وضاحت کی کہ مولانا آزاد جمیل پہلے سے شادی شدہ ہیں، جس کے بعد گفتگو کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، بعض صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ بعض نے پروگرام کو اسکرپٹڈ قرار دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید