• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان سینئر کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولمپکس گیمز میں رسائی راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں 19کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ہالینڈ کے خلاف 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹر ڈیم میں ہونے والےمیچوں کے لئے ٹیم کی قیادترضوان سینئر کے حوالے کی گئی ہے جبکہ عماد بٹ نائب کپتان ہوں گے۔ جمعے کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے حتمی ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا،اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ ، سلیکشن کمیٹی کے ممبران کلیم اللہ ، ایاز محمود ، خالد حمید ، ناصر علی اور وسیم فیروز و دیگرموجود تھے۔ چیف سلیکٹرز نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تصورعباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ،شامل ہیں۔ محمد عرفان سینئر ویزا ملنے کی صورت میں 19 ویں کھلاڑی ہوں گے۔پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائی میچز میں شرکت کے لئے ہالینڈ روانہ ہوں گے۔ ٹیم آفیشلز میں منیجر / ہیڈ کوچ، اولمپئن خواجہ جنید،کوچز میں وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین، ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی،ڈاکٹر، اسد عباس شاہ،ٹرینر، جیسی ولسن ورک مین شامل ہیں۔

تازہ ترین