• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونے ٹیسٹ میں کوہلی کی ناقابل شکست ڈبل سنچری

پونے (ایجنسیاں) پونے ٹیسٹ جنوبی افریقا کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔ کھیل کے دوسرے ہی روز شکست کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں ، بھارت نے اپنی پہلی اننگز 601 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری بنائی۔ 36 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور اسے اننگز کا اسکور برابر کرنے کےلئے مزید 565 رنز درکار ہیں۔ تھیونس ڈی برائن 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ایڈن مارکرام صفر ،ڈین ایلگر ، 6 اور تیمبا باووما 8 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔قبل ازیں جمعہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو اجنکیا رہانے 59 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی نے رویندرا جدیجا کے ساتھ مل کر 225 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور 601 تک پہنچا دیا، ویرات کوہلی 254 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، رویندرا جدیجا 91 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر کوہلی نے اننگز ڈیکلیئر کر دی، کاگیسو ربادا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین