• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوو کالیڈونیا میں فرانس سے آزادی کا ریفرنڈم آئندہ برس ہو گا

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کا کہنا ہے کہ بحر الکاہل کے جزیرے نیو کالیڈونیا میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کیلئے دوسرا ریفرنڈم آئندہ برس ہوگا ، نومبر 2018ءمیں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں نیو کالڈونیا کے43 سے 57 فیصد فیصد ووٹرزنے فرانس کے حصہ رہنے کے حق میں فیصلہ دیا تھاجس کے نتائج کو فرانسیسی صدر صدر ایمانوئل میکرون نے ”تاریخی“ قرار دیا تھا ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ آئندہ برس ریفرنڈم کی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 15 دنوں میں کیا جائے گا، تاہم ریفرنڈم30 اگست یا 6 ستمبر کو ہوں گے ۔واضح رہے کہ نیو کالیڈونیا جنوبی بحر الکاہل کا ایک دوردراز جزیرہ ہے جو 1853ءکے بعد سے اب تک یہ فرانس کے زیرکنٹرول ہے۔
تازہ ترین