• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی بھاشن کے باوجود اسٹیل ملز کے خسارے میں48ارب کا اضافہ

کراچی(رفیق بشیر)حکومت سوچتی ہی رہ گئی اور اسٹیل پر مزید 48 ارب روپے کا خسارہ ہوگیا، پاکستان اسٹیل کے اسٹیک ہولڈرز گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت صرف بھاشن دے رہی ہے، سنجیدگی سے نہیں دیکھا جارہا ہے،

پاکستان اسٹیل کو بعض لوگ کامیابی سے چلنے میں رکاوٹ ہیں ، جبکہ اربوں کی اراضی بھی واگزار نہیں کرائی جاسکی ،

حکومت کے ماہرین ابھی تک یہ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان اسٹیل کو فروخت کیا جائے ، یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے ، جبکہ وزیر اعظم نے ادارے کی مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے حکم دیا ہے لیکن تاحال ادارے کا انتظامی ڈھانچہ مکمل نہ ہوسکا ہے،

پاکستان اسٹیل کو تالے لگے تقریباً ڈھائی سال ہوگئے ہیں ،10جون2015 میں گیس کے کنکشن کٹ جانے کے بعد سے پاکستان اسٹیل کو تالا لگا ہوا ہے ، جبکہ اپریل 2016 سے پاکستان اسٹیل کا کوئی چیف ایگزیکٹو افسر نہیں ہے ، اور نہ ہی کوئی مضبوط اور موثر انتظامی ڈھانچہ ہے،

اس وقت پاکستان اسٹیل وفاقی وزرارت صنعت و پیداوار کے رحم و کرم پر ہے، اور ادارے کی قسمت کے فیصلے وزارت میں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین