• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پُرامن مظاہرین پر گولیاں برساتا ہے تو امریکا فوری بچاؤ کیلئے آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں میں شریک افراد کے خلاف طاقت کے مبینہ استعمال پر مظاہرین کی مدد کیلئے آنے کی دھمکی دے دی۔ 

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں جاری مظاہروں کا تذکرہ کرتے ہوئے تہران کو براہ راست وارننگ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ اگر ایران پُرامن مظاہرین کو قتل کرتا ہے اور ان پر گولیاں برساتا ہے، جو اس کی روایت رہی ہے، تو امریکا ان لوگوں کے بچاؤ کو آئے گا۔


سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’ہم فوری کارروائی کےلیے تیار ہیں۔‘

یاد رہے کہ ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے لورستان کے شہر ازنا میں 3 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوئے جبکہ صوبے چہار محل اور بختیاری میں ہوئے مظاہروں میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید