• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ قرار د یدیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ قرار دے دیا ، وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 72سال قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا، 27 اکتوبر کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کا آغاز بھی ہو گا۔
تازہ ترین