• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چینی صدر کا دورہ بھارت،مودی سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے دورہ بھارت پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

چین کے صدر کا چنئی ایئرپورٹ پر گورنر تامل ناڈو بنواری لال پروہت نے استقبال کیا اور اس موقع پر مقامی بھارتی ثقافت کے مطابق ڈھول بھی بجائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ غیر رسمی سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچے ہیں ۔نریندر مودی اورشی جن پنگ نے ہندستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو دور کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم  کیساتھ تاریخی مقامات کا دورہ کیا 


بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کیساتھ مندروں کیساتھ ساتھ تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا ۔

تازہ ترین