• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، جمعہ کو پھرمساجدبند،کئی شہروں میں مظاہرے، فورسز کا تشدد

کراچی(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں اس جمعے بھی سرینگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد کو بند رکھا گیا اور مساجد کے باہر بھارتی فورسز کا پہرا رہا،دوسری جانب بھارتی مظالم کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے،بھارتی فوج نے مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر تشدد کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے،ادھر مقبوضہ کشمیرمیں ایسے وقت جب سیاستدانوں کی بڑی تعداد زیرحراست ہے اور ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، مقامی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا  68 واں دن


تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں وادی کے مختلف مقامات پر بھارت کیخلاف بھرپور مظاہرے کیے گئے، سرینگر، بڈگام، گندربال،اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، باندی پورہ، بارہمولہ،کپواڑہ اور مقبوضہ وادی کے کئی دیگر حصوں میں آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف مظاہرے کیے گئے،بھارتی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے،مسلسل 10 ویں جمعے بھی کشمیریوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی سے روکا گیا اور بھارتی اقدام کے 68 ویں روز بھی مارکیٹیں،ٹرانسپورٹ،تعلیمی ادارے بند رہے۔

تازہ ترین