• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے 41کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، نیب،رپورٹ بے بنیادہے، عدالت میں غلط ثابت کریں گے، ذرائع شریف فیملی

لاہو(نمائندہ جنگ) چوہدری شوگرملز کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوربھتیجے یوسف عباس کی شراکت داری سے (410ملین روپے) 41 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی،ملزمان نے جعلی ایک کروڑ 10 لاکھ کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیاجبکہ منتقل کئے جانے والے شیئرز نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری شوگرملز اور شمیم شوگرملز میں 1992 سے لے کر 2016 تک 2 ہزار ملین کی سرمایہ کاری کی گئی، نواز شریف نے 1992 میں شوگر ملز کے لئے ایک آف شور کمپنی سے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض ظاہر کیا لیکن اس کمپنی کے اصل مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین