بحرین نے ایرانی ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے درمیان حملے جاری رکھ کر امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا ذمے دار ایران ہے۔
بحرینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بحرینی سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔