ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے سٹیشن بہاولپور کاسگنل سسٹم آئندہ چندروزمیں جدیدانٹرلاکنگ سسٹم کے تحت آپریشنل کردیاجائے گا،بتایا گیا ہےکہ بہاولپورسٹیشن کی عمارت کی اپ گریڈیشن کے باعث سٹیشنیارڈ میں انٹرلاکنگ سگنل سسٹم بھی ختم ہوگیاتھااورمسافرٹرینیں پیپرلائن کلیئرکے تحت چل رہی تھیں جس کی وجہ سے نہ صرف مسافرٹرینوں کوتاخیرکاسامناکرناپڑرہاتھابلکہ اینڈھن کابھی ضائع ہورہاتھا،گزشتہ روزشعبہ سگنل نے ریلوے انتظامیہ کوآگاہ کیاہے کہ اتواریاپیرتک پیرلائن کلیئرکے تحت ٹرین آپریشن بندکرکے انٹرلاکنگ سگنل سسٹم کے تحت ٹرین آپریشن کو فعال کردیا جائے گا ۔