• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کا بیرونی حصہ اگر کھلا ہو تو وہاں سے آنے والی ہوا کے ٹھنڈے جھونکے طبیعت کو ہشاش بشاش کردیتے ہیں، خاص طور پر شامیں تو بہت خوشگوار ہو جاتی ہیں۔ اسی لیے اگر آپ مکان تعمیر کروانے جارہے ہیں تو آئوٹ ڈور ڈیک (گھر کے بیرونی حصے میں اونچی جگہ بنائے جانے والا کمرہ) پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف آپشنز پر غور کرسکتے ہیں۔ 

اس کیلئے آپ لکڑی یا دیگر مٹیریل کے امتزاج سے سجاوٹ کرسکتے ہیں، تاہم اس کا تعین آپ کے گھر کی لوکیشن اور اس کے آگے موجود کھلا ایریا کرےگا ۔

اگر آپ کا گھر وسیع رقبے پر ہے تو پھر یہ بھی فیصلہ کرنا پڑےگاکہ بیرونی حصے میں ڈیک کونسی سمت بنایا جائے۔ لیکن اگر اس کا رقبہ کم ہے اور اس کا صحن ڈھلان والا ہے تو پھر آپ کو تخلیقی سوچ اپنانی پڑے گی۔ 

جہازی سائز کے ڈیک کی ضرورت اس وقت زیادہ محسوس کی جاتی ہے، جب آپ کا گھر کسی کم یاب یا بیابان ڈرائیو وے پر، کسی گیراج کے اوپر، کسی غیر استعمال شدہ بیرونی حصےپر یا کسی ڈھلان پر بنا ہو یا پھر گھر کے سامنے بہت کھلا علاقہ ہو۔ اگر اس میں سے کوئی ایک بھی صورتحال آپ کو درپیش ہے تو آج ہم آپ کو چند ڈیک ڈیزائن کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جن میں سے کوئی ایک آپ اپنی ضرورت اور منشا کے مطابق بنواسکتے ہیں۔

اٹیچڈ ڈیک

اٹیچڈ ڈیک (Attached Deck)تقریباً ایک پیٹیو کی طرح ہوتا ہے، سوائے اس کے کہ یہ لکڑی یا لکڑی کے ساتھ دیگر مٹیریل سے بنا ہوتا ہے۔ یہ زمین کی سطح سے بلند ہوتاہے۔ اگر آپ کا گھر LیاUشیپ کا ہےتو ڈیک بنانے کیلئے گھر کا پچھلا حصہ آئیڈیل رہے گا۔

ایک ڈیک پُل کی طرح ہوتاہے، جو Lشیپ گھر کے اندرونی حصوں کو بیرونی دروازوں سے منسلک کرسکتاہے۔ اس ڈیک سے آپ کو رہائش کیلئے اضافی جگہ بھی ملتی ہے، جسے آپ آؤٹ ڈور لِونگ اسپیس کہہ سکتے ہیں۔ زمین کی سطح سے بلنداس ڈیک کےنیچے آپ وہ جگہ بھی کام میں لا سکتے ہیں جو پہلے بیکار پڑی تھی۔ ڈیک کی وجہ سے اس جگہ پر آپ کو سایہ دار جگہ نصیب ہو سکتی ہے۔

جدا یا جزیرہ نما ڈیک

اٹیچڈ ڈیک کے برعکس جدا یا جزیرہ نما ڈیک (Detached or Island Deck) گھر سے الگ لیکن آپ کی پراپرٹی کا حصہ ہوتاہے اور اس تک پہنچنے کیلئے آپ کو راستہ یا زینہ بنانا ہوتا ہے۔ یہ جزیرہ کی طرح الگ کھڑا ہوتاہے۔ کنکریٹ پیٹیو کے برعکس یہ ڈیک ہلنے جلنے والا اور غیرمتوازن ہوتاہے، بالکل ایسے ہی جیسے جہاز کے عرشے پر آپ ڈانوا ڈول ہوجاتےہیں۔ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ نے ڈیک کس پر تعمیر کیا ہے یا اس کے نیچے کیا ہے۔

کثیر سطحی ڈیک

ایک کثیر سطحی یا ملٹی لیول ڈیک اس مکان میں بنایا جاتاہے جوکسی اونچے مقام یا ڈھلوان پر موجود ہو۔ دراصل یہ ڈیک کی ایک سیریز ہوتی ہے، جو مختلف سطحو ں پر مشتمل ہوتی ہے اور انہیں مختلف زینوں یا پاتھ سے مربوط کیا جاتاہے۔

سائیڈ یارڈ ڈیک

سائیڈ یارڈ ڈیک (Side-Yard Deck) ان جگہوں پر بنایا جاتاہے، جہاں کسی کی آمد ورفت نہ ہو یا آپ اسے بھولے ہوئے ہوں یا یہ جگہ صحن سے آپ کو گھر کے عقبی حصے کی طرف لے جاتی ہو۔ ایسی جگہوں پر ڈیک بنا کر آپ اسے پرائیویٹ روم کا درجہ دے سکتے ہیں یا ڈائننگ روم، کچن یا بیڈروم کے طور پر بھی استعمال کرسکتےہیں۔ یہ ایک الگ تھلگ، پرسکون گیٹ وے کے طورپر کام آسکتاہے، جس کیلئےآپ کو گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔

ریپ اَرائونڈ ڈیک

ریپ اَرائونڈ ڈیک (Wraparound Deck)کو آپ پرانے زمانے کا بند پورچ کہہ سکتے ہیں۔ اس کے حصے بڑے ، غیر متوازن اور بند ہوسکتے ہیں۔ یہ ڈیک بھی تھوڑا اُٹھا ہوا ہوتا ہے ۔ جاپان میں اسے اینگاوا(Engawa) کہتے ہیں ۔ آپ اس ڈیک کو سورج کے مخالف تعمیر کرواکر دھوپ سے بچ سکتےہیں۔ اس سے مکان کی لائف بھی بڑھ جاتی ہے۔ گھر کےدروازے کھلے ہوں تو ان سےآنے والی ہوا پورے گھر میں گھو م جاتی ہے۔

سوئمنگ پول ڈیک

پول کے سامنے ڈیک کی تعمیر ایک اسمارٹ چوائس ہو سکتی ہے۔ لکڑی سے بنے ڈیک کی خاصیت یہی ہےکہ جھلستی ہوئی گرمی میں آپ کے پیر جلیں گے نہیں ورنہ پتھر یاکنکریٹ سے بنے ڈیک پر آپ کا کھڑا ہونا محال ہو جائے گا۔ لکڑی کی گرماہٹ آپ کو قدرتی احساس دے گی اور آپ کا سوئمنگ پول بھی دلکش نظارہ پیش کرے گا۔ لکڑی کے ڈیک کی قباحت یہ ہےکہ چلنے سے یہ خراب ہوتاہے ، آپ کو اس کی منٹیننس کیلئے ڈیک فنشنگ پراڈکٹس استعمال کرنا پڑیں گی۔

تازہ ترین