• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن، کرفیو اور پابندیاں انہترویں روز بھی جاری ہیں، کرفیو کے باعث مظلوم کشمیری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 69 واں دن


قابض بھارتی انتظامیہ نے 5 اگست سے مسلسل دسویں ہفتے بھی گزشتہ روز کشمیریوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

بھارتی جبر کے خلاف کشمیری کرفیو توڑتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے، جنہوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے۔

بڑی تعداد میں کشمیریوں نے سرینگر، بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہ مولا، کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں نکل کر مظاہرے کیے۔

مختلف مقامات پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ اور پیلٹ گنزکی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: مودی نے بڑی حماقت کی، آخری پتہ کھیل دیا، وزیرِ اعظم

کشمیر میڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، بھارتی لاک ڈاؤن سے اسپتال ویران اور مریض پریشان ہیں۔

خوراک، ادویات کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے بند، مواصلاتی نظام بدستور معطل ہے۔

تازہ ترین